نہ سمجھو گے تو مٹ جاﺅ گے اے ہندستان والوں، تمہاری داستاں بھی نہ ہو گی داستانوں میں: آرمی چیف
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں زور دے کر کہا کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ آرمی چیف نے اجلاس میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا کہ نہ سمجھو گے تو مٹ جا گے اے ہندوستان والو، تمہاری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔