ای سی سی میں مہنگائی پر غور‘ روزمرہ اشیاءکی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی قائم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق روزمرہ اشیاءضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی ای سی سی کو قیمتوں کی مانیٹرنگ پر ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔ ای سی سی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک‘ موبائل براڈ بینڈ سپیکٹرم جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ غیر فروخت شدہ سپیکٹرم کی فروخت کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ای سی سی نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کی منظوری دے دی اور کھاد کارخانوں کےلئے اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔