• news

برین ڈرین کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی کی ضرورت، عارف علوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں ڈاکٹروں ،نرسوں سمیت ہنر مند افراد کی ضروریات پوری کرنےپر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں برین ڈرین کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ وہ فاو¿نڈیشن یونیورسٹی سکول آف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ ڈینٹسٹ اور نرسنگ کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مسابقتی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا اور کام کے لیے سازگار ماحول پیدا کرکے پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد کی بیرون ممالک جانے کی تعداد میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ صدر علوی نے کہا کہ ملک نے اپنے وسائل ڈاکٹروں، انجینئرز اور دیگر پیشہ ورافراد پر لگائے، تاہم ہنر مند انسانی سرمائے سے اس طرح استفادہ نہیں کر پائے جس کے ے معیشت اور ترقیاتی نمو پر منفی اثر پڑتا رہا ۔ گریجویٹس میں میڈلز اور میرٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

ای پیپر-دی نیشن