• news

جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ: ادارہ شماریات

کراچی(این این آئی)ملک سے جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 152 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو1.573 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم ایک لاکھ 22 ہزارڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 5 لاکھ 3ہزار ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.015 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو11.52 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں جیولری کی برآمدات سے کاحجم 1.367 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات کا حجم 1.940 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اگست میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 9 لاکھ 70 ہزارڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی میں 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.43 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو15.12 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ جبکہ جنوبی علاقوں میں استحکام رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے 1206 روپے کے مقابلہ میں 0.29 فیصدزیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں 27 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1171 روپے تھی۔ اعددوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے، راولپنڈی 1201 روپے، گوجرانوالہ 1200 روپے، سیالکوٹ 1200 روپے، لاہور1250 روپے۔اعداد وشمار کے مطابق فیصل آباد1200 روپے، سرگودھا1193 روپے، ملتان 1214 روپے،بہاولپور1243 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1144 روپے، حیدرآباد1150 روپے،سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اور خضدرارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن