• news

بجلی چوری: فیسکو 64 ، لیسکو ریجن سے مزید 132 گرفتار، ڈیفالٹرز سے کروڑوں روپے وصول

گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں کامونکی لاہور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ این این آئی) فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے چیکنگ کے دوران مزید 64بجلی چوروں کو پکڑ لیا جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرکے محکمہ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ ان بجلی چوروں کو ایک لاکھ 65ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 69 لاکھ 67ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ تمام بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ ضلع فیصل آباد میں اب تک 803 بجلی چوروں کو 21 لاکھ 36ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ 68 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ لیسکو اعلامیے کے مطابق لیسکو میں چھبیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 501کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 498بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے291 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 132 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل13، زرعی 9، انڈسٹریل2اور477ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو758052(سات لاکھ اٹھاون ہزارباون )یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 39980750 (تین کڑور نناوے لاکھ اسی ہزار سات سو پچاس) روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔عدالت نے گےپکو کے سب سے بڑے نادھندہ ماسٹر ٹائلز فےکٹری کے مالک کو جوڈےشل رےمانڈ پر ڈسٹرکٹ جےل بھجوا دےا ، تفصےلات کے مطابق سول جج نادےہ ےعقوب کی عدالت مےں تھانہ کامونکی پولےس نے 12کروڑ روپے سے زائد کے ڈس آنر چےک مےں گرفتار نادھندہ شےخ محمود اقبال کو پےش کےا شےخ محمود اقبال کی دو فےکٹرےاں گےپکو کی 12کروڑ روپے سے زائد کی نادھندہ تھےں جس پر شےخ محمود اقبال نے گےپکو کو چےک دےدےئے تھے جو ڈس آنر ہو جانے پر گزشتہ روز تھانہ سٹی کامونکی پولےس نے انہےں گرفتار کر لےا تھا ۔پاور کمپنی (گیپکو)ریجن بھر میںبجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ملوث سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع، کروڑوں کے جرمانے اور گرفتاریاں، گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید 65بجلی چور پکڑے گئے، حالیہ کریک ڈاﺅن میںپکڑے جانے والوں کی تعداد 1414ہو گئی۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی نگرانی میں کریک ڈا¶ن جاری ہے۔ 7ستمبر سے اب تک گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاولدین ، حافظ آباد اور نارووال سمیت دیگر علاقوں میں1414 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑا گیا جنہیں 31لاکھ84ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 12کروڑ46لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ گذشتہ روز میٹر ریڈر کامونکی تھانہ روڈ پر ریڈنگ کررہا تھا کہ اس دوران طیب نامی نوجوان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ا±سکے گالی گلوچ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر مبارک پورہ کے محمد یونس نے گیپکو ملازمین کو دھمکیاں دیں۔سٹی پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی او حافظ محمد ابراہیم کی درخواستوں پر مقدمات درج کرلیے ہیں۔ سرویلنس ٹیم نے نوشہرہ ورکاں میں کاروائی کرتے ہوئے عمران اور نصر اللہ کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا مقامی پولیس نے ایس ڈی او محمد مبشر اور سکندر ریاض کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن