• news

عوام 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا استقبال کریں گے: مریم اورنگزیب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز ورکرز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام مینار پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا استقبال کریں گے۔ نواز شریف کا استقبال سندھ‘ پنجاب‘ بلوچستان‘ خیبر پی کے کرے گا۔ لوڈشیڈنگ نواز شریف نے ختم کی تھی اب وہی مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے۔ بجلی کے بل نواز شریف ہی کم کریں گے اور ملک و قوم کی جان دہشتگردی سے ایک بار پھر چھڑائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن