جناح ہسپتال کراچی میں پہلی بار روبوٹک سرجری کے ذریعے پتے کی پتھری کا کامیاب آپریشن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جراحی کی جدید ترین فارم سے 34 سالہ مریض کے پتے میں پتھری کا آپریشن کیا گیا ہے۔ جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا۔ جدید ترین روبوٹک سرجری پیٹ کے آپریشن کے لیے کافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے، جس سے مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔