ہائیکورٹ نے منشاءبم کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا‘ آج پیش ہونے کا حکم
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے منشاءبم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیتے ہوئے آج ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ منشاءبم کے وکیل اشتیاق اے خان نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ حقائق کے برعکس جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔