• news

حلقہ ایل اے 35 جموں ٹو سے پی ٹی آئی ممبر اسمبلی مقبول گجر کا انتخاب کالعدم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 35جموں2 گوجرانوالہ، ڈسکہ، نارووال سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری اسماعیل کی انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آ گیا۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ ایل اے 35جموں ٹو سے پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی چودھری مقبول گجر کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے چودہری مقبول گجر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری اسماعیل نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے نتائج تبدیل کئے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل کے جج چودھری منےر نے چودھری اسماعیل کی شکایت پر تحقیقات کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آٹھ پولنگ سٹیشنز کی کاﺅنٹر فائلز خالی پائی گئیں جو الیکشن ایکٹ کے دفعہ 60کی خلاف ورزی ہے، یہ تمام عمل نتائج کو مشکوک بناتا ہے، ایل اے 35 جموں ٹو کا انتخاب کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔ ےاد رہے کہ 2021ءکے نتائج کے مطابق حلقہ اےل اے 35جموں ٹو سے پی ٹی آئی کے چودھری مقبول گجر نے 18883ووٹ لےکر کامےابی حاصل کی تھی جبکہ انکے مد مقابل مسلم لےگ ن کے چودھری اسماعےل نے 16885ووٹ حاصل کئے تھے۔ الےکشن ٹربےونل مےں دو سال سے درخواست پر سماعت ہو رہی تھی۔ مسلم لےگ ن کے چودھری اسماعےل گجر کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گےا ہے کہ 2021ءکے عام انتخابات کے نتائج بالکل غلط تھے اور وہ جےت رہے تھے، ان کی جےت کو ہار مےں تبدےل کےا گےا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن