• news

تعاون چاہیے خیرات نہیں، تیونس نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد کر دی

تونسہ(اے پی پی)تیونس نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف جنگ میں یورپی یونین کی اعلان کردہ امداد مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں خیرات نہیں بلکہ تعاون کی ضرورت ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا کہ ان کا ملک یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں بجٹ سپورٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جنگ کے حوالے سے اعلان کردہ امداد کو مسترد کرتا ہے،ہم تعاون قبول کرتے ہیں لیکن احسان یا خیرات نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن