میوزیم کے ملازم نے اصلی پینٹنگز کو جعلی سے بدل کر نیلام کردیا
میونخ(نیٹ نیوز) میونخ میں ڈوئچز میوزیم کے ایک سابق ملازم کو حال ہی میں مبینہ طور پر متعدد پینٹنگز کو جعلی کاپیوں کےساتھ تبدیل کرنے اور اصلی پینٹنگز کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پرائیویسی کے سخت قوانین کی وجہ سے 30 سالہ سابق ملازم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔