لوگ اپنے محبوب قائد کے استقبال کیلئے پرجوش: حمزہ شہباز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کی زیر صدرات قائد نواز شریف کی 21 اکتوبر وطن واپسی جائزہ اجلاس میں کہنا تھا کہ لوگ اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے پرجوش ہیں اور اس سلسلے میں وہ خود بھی ورکرز کو گراس روٹ لیول تک جا کر تحریک دیں گے۔ لاہور کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ساتھ جائزہ اجلاس میں حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت تمام تیاریوں کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔