ایشین گیمز مینز کرکٹ: پاکستان، ہانگ کانگ کا ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ہانگ کانگ کو 68 رنز سے ہراکر ایشین گیمز کے ٹی ٹونٹی کرکٹ مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کوارٹرفائنل میں پاکستان ٹیم 160 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 92 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ خوشدل شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔عامرجمال نے 16 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔پاکستان کے کپتان قاسم اکرم سمیت چھ کرکٹرز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔۔سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی فاتح ٹیم سے6 اکتوبر کو ہوگا۔