• news

ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کے باعث ایشین گیمز سے دستبردار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈل کی امید کو دھچکا لگا ہے‘ جیولن تھرور ارشد ندیم انجری کے باعث گیمز سے دستبردار ہوگئے۔ارشد ندیم کو آج جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا تاہم چیف ڈی مشن پاکستان ایشین گیمز کے مطابق ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں،انہوں نے ہانگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن