ہنڈائی کار سازکمپنی نے نئی گاڑی سینٹا ایف ای ہائیبرڈ پاکستان میں لانچ کردی
لاہور(کامرس رپورٹر) ہنڈائی کار سازکمپنی نے اپنی نئی گاڑی سینٹا ایف ای ہائیبرڈ کو پاکستان میں لانچ کر دیا ہے۔ہنڈائی پریمیئم موٹرز کے سی ای او جمال فاروق نے گزشتہ روز اس سلسلے میں گاڑی کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے گاڑی کی نقاب کشائی کی۔تقریب میں بینکوں ،کارپوریٹ سیکٹراور انشورنس کمپنی کے نمائندوں سمیت ہنڈائی پریمیئم موٹرز کے سی ای او جمال فاروق اور جنرل منیجر وحید سعید، کار ساز کمپنی ہنڈائی کے پاکستان میں عہدیداروںاور دیگر صنعتی وتجاتی شخصیات نے شرکت کی۔