• news

اسحاق ڈار کی ملاقات‘ نواز شریف کی واپسی امید کی کرن: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معیشت اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں ملک میں انفراسٹرکچر، تعلیم و صحت کے شعبوں میں مثالی ترقی سمیت ملک بھر میں موٹر ویز، ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں۔ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی اور ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔ اسحاق ڈار کی بحیثیت سابق وفاقی وزیر خزانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور صحیح ڈگر پر ڈالا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اسحاق ڈار نے1998میں ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجود ملک کی معیشت کو گرداب سے نکالا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی قریب میں اتحادی حکومت کی ان تھک کوششوں کی وجہ سے ملک کو دیوالیہ کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن