عالمی منڈی میں تیل مزید 2 ڈالر فی بیرل سستا‘اوپیک ممالک کا پیداوار میں کمی نہ کرنے کا امکان
ویانا (نوائے وقت رپورٹ) اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کئے جانے کا امکان ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 15 دن میں 7 ڈالر فی بیرل گر گئی۔ گزشتہ روز دوران کاروبار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 2 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔