امریکی سینیٹرز کو سعودی عرب‘ اسرائیل ممکنہ معاہدے پر تشویش‘ جوبائیڈن کو خط لکھ دیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اسرائیل سعودی عرب ممکنہ معاہدے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ 20 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے۔ امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو ممکنہ سکیورٹی گارنٹی یا جوہری تعاون کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔