• news

مقبوضہ کشمیر: انتخابات کے بعد نئی اسمبلی میں پہلی قرارداد آرٹیکل 370کی بحالی کیلئے لائی جائے گی، سیاسی جماعتیں

 سری نگر(کے پی آئی‘ این این آ ئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ، جموں و کشمیر کانگریس، نیشنل کانفرنس سمیت مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد نئی اسمبلی میں پہلی قرار داد آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے لائی جائے گی، مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے حق اور نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کشمیر دشمن پالیسیوںکے خلاف تمام سیاسی جماعتیں10اکتوبر کو پرامن احتجاج کریں گی۔یہ فیصلہ جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی زیر صدارت ان سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔دوسری جانببھارت کی قابض حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے لیتھیئم ذخائر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں رواں سال لیتھیئم کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ مودی کی حکمران جماعت انتخابات سے قبل کشمیر میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 6 ملین ٹن لیتھیئم کے ذخائر فروخت کرنا چاہتی ہے۔عالمی ماہرین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کی جانب سے کشمیر کے قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال غیر قانونی ہے اور اسے چوری مانا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن