• news

چاغی: سکیورٹی فورسز کی گاڑی میں آتشزدگی‘ 2 اہلکار شہید‘ ایک جھلس گیا‘6 اہلکار سوار تھے‘ تیل کا کین پھٹنے سے واقعہ پیش آیا: لیویز

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے علاقے چاغی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی میں آتشزدگی سے دو اہلکار شہید ہو گئے۔ ایک زخمی ہوا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق گاڑی میں پیچھے رکھے گئے تیل کا کین پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی۔ گاڑی میں 6 اہلکار سوار تھے۔ گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے مکمل خاکستر ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن