شاہ جمال میں اشاہ جمال: گھر میں آتشزدگی‘ 100 سالہ شخص جاں بحق‘ خاتون کو بچا لیا گیا
لاہور (نامہ نگار) اچھرہ کے علاقے ایک گھر میں آتشزدگی سے سو سالہ معمر شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بالائی منزل پر گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا اور کمرے میں داخل ہو کر دیکھا تو کمرے میں آگ اور دھویں کے باعث 100 سالہ معمر شخص زریاب جھلس کر جاں بحق ہو چکا تھا۔ رسیکیو حکام کے مطابق آگ کمرے میں موجود گھریلو سامان میں لگی۔ ایک خاتون کو باحفاظت گھر سے باہر نکال لیا گیا، فائر فائٹرز نے بزرگ شخص کی نعش قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دی ہے۔