برکی‘ 5 لاکھ 22 ہزار‘ نصیر آباد میں ساڑھے 5 لاکھ کے ڈاکے
لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے برکی میں فیصل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت، نصیر آباد نجم اور اس کی فیملی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، گلشن راوی میں محسن سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں شہباز سے3لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں انور سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، سرور روڈ کے علاقے میں اقبال سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاو¿ن میں امتیاز سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، لاری اڈا کے علاقے میں سلیم سے 70ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقے میں ساجد سے 33ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں سلیم سے9 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ڈیفنس، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ، ہنجروال اور جوہر ٹاو¿ن کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، یکی گیٹ، نولکھا، نصیرآباد، سندر اور شیرا کوٹ میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔