• news

بھارتی ریاست سکم میں سیلاب، 3 افراد ہلاک، 23 فوجی لاپتہ

 نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست سکم میں کلاو¿ڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی سکم کی لوناک جھیل پر بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دریائے ٹیسٹا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چنگ تھانگ ڈیم سے بھی دریا میں پانی چھوڑا گیا جس سے مزید صورتحال خراب ہوگئی اور پانی کی سطح 15 سے بڑھ کر 20 فٹ تک بلند ہوگئی، جس کی وجہ سے لاچن ویلی کے آس پاس موجود اضلاع کو شدید نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب میں فوج کی گاڑیاں بہہ گئیں اور 23 فوجی بھی لاپتا ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔بھارت میڈیا کا بتانا ہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوئے جن کی نعشیںمل گئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق سڑکیں سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سیلاب نے وادی لاچن میں کئی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن