• news

سپیشل کورٹس تعیناتی کیلئے 4 سیشن جج وفاق‘ اینٹی کرپشن کیلئے 5 کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سپیشل کورٹس میں تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خدمات وفاقی حکومت کے سپردکردی گئیں۔ رانا زاہد اقبال کو فیصل آباد،امجد علیشاہ کو راولپنڈی، نعیم شیخ کو گوجرانوالہ،تنویر احمد کو لاہور تعینات کیا جائیگا۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن تعینات کرنے کیلئے 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں، ان میں ارشدحسین کو لاہور،عبد الرحمان کو فیصل آباد ،خاور رشید کو ملتان، علی نواز کو راولپنڈی اورآصف بشیر کو ساہیوال تعینات کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن