نیوی وار کالج میں 53ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاءکا آئی پی ایس کا دورہ
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان نیوی وار کالج میں 53ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاءکا آئی پی ایس کا دورہ، عصری دنیا میں آزاد اورغیر جانبدارانہ تھنک ٹینکس اور ان کے کردار اور سٹرٹیجک صلاحیتوں کو بڑھانے کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی غرض سے پاکستان نیوی وار کالج (پی این ڈبلیو سی)، لاہور میں ہونے والے 53 ویں پی این سٹاف کورس کے شرکا نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (آئی پی ایس)، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین آئی پی ایس سابق سفیر ابرار حسین نے آئی پی ایس، اس کے مینڈیٹ اور اس کے ریسرچ ڈومینز کا تعارف مندوبین کو کرایا۔ چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمن نے بتایا کہ پچھلی کئی صدیوں کے برعکس اب زمینی طاقت کے ساتھ ساتھ بیانیے کی طاقت اور پرچار بھی عصری دنیا میں جنگ کا ایک اہم پہلو بن گئے ہیں۔