• news

وزیرخزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات‘ نیا ٹیکس نہیں لگا رہے: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق دوطرفہ تعلقات‘ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے چینی سفیر کو معیشت میں استحکام کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ چینی سفیر نے تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری طرف نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے ہمراہ وزیر خزانہ کو سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات‘ ریونیو کلیکشن پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے۔ دکانوںپر ٹیکس لگانے کیلئے فی الحال تجویز زیرغور نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن