کرپشن، احتساب عدالت کا مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم
لاہور (خبرنگار) احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن تحقیقات میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر نے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مونس الہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔ مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تفتیشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے مگر ملزم روپوش ہو چکا ہے، استدعا ہے کہ مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جائے، چیئرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الٰہی کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔