کرکٹ ورلڈکپ: مفت لنچ پیشکش کے باوجود سٹیڈیم خالی‘ ٹکٹس فروخت کا دعویٰ جھوٹ نکلا کرسیوں پر گندگی‘بی جے پی نے پاکستان بھارت ٹاکرے کا کہہ کر افتتاحی میچ کے ٹکٹ دئیے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) احمد آباد میں خواتین تماشائیوں نے بھارتی حکمران جماعت (بی جے پی) کی سرکار اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا پول کھول دیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان بھارت ٹاکرے کا لارا لگا کر خواتین شائقین کو ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ دے دئیے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران چند خواتین نے سٹیڈیم کے باہر بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں بی جے پی کی جانب سے میچ کا پاس دیا گیا ہے اس لیے ہم سٹیڈیم آئے ہیں۔ خاتون تماشائی نے کہا کہ پاس دیتے وقت ہمیں کھانا دینے کا بھی کہا گیا تھا، سٹیڈیم کے اندر جائیں گے تو پتہ چلے گا کہ کھانے کو کیا ملتا ہے۔ دوسری خاتون نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئے ہیں۔ تاہم صحافی نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آج تو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ ہے۔ یہ سن کر خاتون نے بولا کہ اچھا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا میچ ہے؟ پاکستان بھارت کا نہیں ہے، ہمیں تو پاکستان اور بھارت کے میچ کا بتایا گیا تھا اسی لیے ہم یہاں آئے ہیں۔ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی‘خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ چڑانے لگیں۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2023ءکا آ غاز ہو گیا اور حیدرآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ چڑانے لگی ہیں کیونکہ میدان میں تماشائی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی خالی سٹیڈیم کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔ ورلڈکپ میچز شروع ہونے سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو بظاہر افتتاحی میچ میں جھوٹا نکلا۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ اور بھارتہ جتنا پارٹی نے شائقین کوورلڈ کپ میچز کے دوران سٹیڈیم لانے کیلئے منفرد پیشکش کر دی۔ جے شاہ نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں میچز کی جانب مبذول کرانے کیلئے مفت منرل واٹر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کو منرل واٹر اور پیکنگ میں دستیاب مفت پانی دیا جائے گا۔ ہائیڈریٹڈ رہیں اور گیمز انجوائے کریں۔ آئیں اور ورلڈکپ کے دوران نہ بھلائے جانے والے لمحات بنائیں۔ حکمران جماعت بے جے پی نے سٹی وارڈ لیول پر سٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے۔ مقامی آفیشلز ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واو¿چرز بھی دے رہے ہیں۔ حیدر آباد کے بعد احمد آباد میں بھی سٹینڈز میں گندگی کا راج رہا ‘ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی کرسیوں پر گندگی کے ڈھیر نظر آئے۔ ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نریندرمودی سٹیڈیم میں فینز پریشان دکھائی دیئے۔ شائقین نے کہا کہ ہزاروں روپے کا ٹکٹ خرید کر ان گندی کرسیوں پر بیٹھنا پڑتا ہے۔