عثمان ڈار کی والدہ میرے لئے محترم، بڑی بہن کی طرح ہیں: خواجہ آصف
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کی والدہ میرے لئے محترم اور بڑی بہن کی طرح ہیں۔ عثمان ڈار اور اس کے بڑے بھائی کی باتوں میں اتنا تضاد ہے کہ میرے کچھ کہنے کی گنجائش نہیں عمثان ڈار والے کیس میں میرا ردعمل دینا بنتا ہی نہیں، عثمان ڈار کی فیملی پہلے گھر میں طے کر لے کہ کیا بات کرنی ہے۔ عثمان ڈار نے جو باتیں کیں ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی وہی باتیں کیں۔ بلاول نے الیکشن لڑنا ہے اس لحاظ سے وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ نو مئی کو ایک ہی دن ایک ہی وقت ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ کوئی پلاننگ تھی جب ہی پورے ملک میں ایک ہی دن حملہ کیا گیا۔ بغاوت کی شہادت 9 مئی کے واقعات دے رہے ہیں یہ تو صرف اقرار ہے، مانتا ہوں ہمارے 16 ماہ میں صورتحال کہیں کہیں زیادہ خراب ہوئی۔ مانتا ہوں احتساب کا بیانیہ مہنگائی کے بیانے پر سبقت نہیں لے سکتا، تحریک انصاف بالکل الیکشن لڑے نواز شریف کے آنے کے بعد حالات بہت تیزی سے تبدیل ہوں گے۔