• news

غیر قانونی غیر ملکیوں کیلئے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 26 دن باقی رہ گئے: سرفراز بگٹی

 اسلام آباد (این این آئی)غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی افراد کے لیے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 26 دن باقی رہ گئے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا اس حوالے سے وزارتِ اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ دوسری صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی اور گرفتاریاں شروع کی جائیں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں غیر ملکی افراد پاسپورٹ کے بغیر بھی آ جاتے ہیں، تاہم یکم نومبر سے ویزے اور پاسپورٹ کے بغیر کوئی پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن