• news

فیروزوٹواں:دو بسوں میں تصادم ‘2افراد جاں بحق‘درجنوں زخمی

فیروزوٹواں (نامہ نگار) شیخوپورہ سے فیصل آبادجاتے 2بسوں میںتصادم ‘ ایک الٹ گئی دو افراد جاںبحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں کے نواحی قصبہ ولگن جھنڈا بس سٹاپ کے سامنے مین جی ٹی روڈ پر اوور سپیڈ دو بسوں کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک بس الٹ گئی اور اس میں موجود دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک سولہ سالہ نوجوان کی شناخت سلمان ظفر وٹو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے زخمی مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا اس میں سے بعض مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن