ملک میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی: ادارہ شماریات
اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر14 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ملک میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے اوسط قیمت2823.53 روپے کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ستمبر میں اسلام آبادمیں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے ریکارڈکی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملتان 2705.00 روپے، بہاولپور2773.33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63 روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722.47 روپے، کوئٹہ 7 2797.33 روپے، اورخضدارمیں 2931.54 روپے ریکارڈ کی گئی۔