گوجرانوالہ:ایف آئی اے نے اشتہاری سمیت 4انسانی سمگلرز کوگرفتار کرلیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ اور گجرات کی کارروائی،اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم غیر قانونی طور پر ترکی کے راستے اٹلی اور دیگر یورپین ممالک بھجوانے میں ملوث تھے، ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں محمد سرور کو سیالکوٹ، ضیغم عباس کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیااشتہاری ملزم رانا اصغر کو گوجرانوالہ جبکہ اشفاق احمد کو منڈی بہاو¿الدین سے گرفتار کیا ،ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کروا کے ترکی کے راستے اٹلی اور دیگر یورپین ممالک بھجوانے میں ملوث تھے ملزمان مختلف شہریوں سے فی کس 10سے 16لاکھ روپے بٹورچکے ہیں ۔