• news

ادب کا نوبل پرائز نارویجن ادیب جون فوسے کے نام

سٹاک ہوم (نوائے وقت رپورٹ) 2023ءکیلئے ادب کا نوبیل انعام ناروے سے تعلق رکھنے والے ادیب جون فوسے نے جیت لیا ہے۔ سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے جون فوسے کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ نوبیل کمیٹی کے مطابق 64 سالہ ادیب نے اپنے تخلیقی کام کے ذریعے ان موضوعات پر آواز بلند کی جن پر بات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے متعدد ڈرامے‘ ناول‘ شاعری کے مجموعے‘ مضامین اور بچوں کی کتابیں تحریر کیں اور غیرملکی زبان کی کتابوں کو ایک مقامی زبان Unsayable میں ترجمہ کیا۔ نوبیل انعام ملنے کے اعلان پر جون فوسے نے کہا کہ اس اعزاز پر وہ جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ کسی حد تک خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ نوبیل انعام کے ساتھ انہیں 9 لاکھ 15 ہزار ڈالرز کا نقد انعام بھی ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن