• news

روس کا خار کیف پر میزائل حملہ، 47 افراد ہلاک، 24 ڈرون مار گرائے: یوکرائن

کیف (نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی) روس نے یوکرائن کے علاقے خارکیف میں میزائل حملہ کیا۔ یوکرائنی صدر زیلنسکی کے مطابق روسی میزائل حملے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے۔ روس نے میزائل حملہ گاﺅں کے ایشورانا پر کیا۔ یوکرائن کے علاقے میں روسی فوجی آپریشن جاری ہے۔ دوسری طرف تازہ ترین فیلڈ پیش رفت میں یوکرائن کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے روس کی جانب سے یوکرائن کی سرزمین پر لانچ کیے گئے۔ کل 29 ڈرونز میں سے 24 کو مار گرایا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کی فضائیہ نے بتایا کہ ڈرون جنوب میں اوڈیسا اور میکولائیو کے علاقوں کے ساتھ ساتھ وسطی علاقوں میں کیروہوراڈ کے علاقے میں تباہ کیے گئے۔ یوکرائنی سدرن ملٹری کمانڈ نے کہا کہ دشمن جنوب میں بندرگاہ اور دیگر انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور وسطی علاقوں میں بھی دہشت پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرووہراڈ کے علاقے میں ایک غیر معینہ بنیادی ڈھانچے کی سہولت پر بمباری کی گئی اور بمباری کے نتیجے میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا۔ اس تناظر میں روس کے صوبہ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے اعلان کیا کہ یوکرائن کی افواج نے صوبے کے سوزیمکا ضلع کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں توانائی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن