• news

انڈونیشیا میں کھڑے2پی آئی اے طیارے ادارے کیلئے وبال جان

راولپنڈی (اکمل شہزادسے)قومی ایئر لائن کے انڈونیشیا میں کھڑے دو طیارے ادارے کیلئے وبال جان بن گئے،طیاروں کی واپسی میں عدم توجہی کی بنا پر لیزنگ کمپنی نے فروخت سے بھی انکار کر دیا، 2 سال سے انڈونیشیا میں کھڑے طیارے کی پارکنگ اور چیک اپ کی مد میں خطیر رقم خرچ کی جا چکی ہے ، پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی کو چیک اپ و دیگر اخراجات کے ساتھ 30ملین ڈالر کی ادائیگی کر کے 320 دونوں طیاروں کی خریداری کی آفر دی تھی جس کو کمپنی نے قبول نہیں کیا تھا جس کی بڑی وجہ انتظامیہ اور افسران کی طیاروں کی واپسی کیلئے عدم توجہی تھی، ذرائع کے مطابق طیاروں کے معاملات کیلئے ڈپٹی انجینئر ایسٹ مینجمنٹ کے نام سے نئی پوسٹ بھی تخلیق کی گئی لیکن لیزنگ کمپنی کے ساتھ تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر جہازوں کی واپسی میں تاخیر ہوئی ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے دونوں جہازوں کو واپس لانے کے لیے بھرپور انداز سے کام کررہی ہے اور ائیربس 320 ساختہ جہازوں کا کرایہ معاف کروالیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن