دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی‘ یوسف رضا گیلانی
لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ متواتر رہا ہے، جو جنوری کا بیان دے دیا ہے میرا خیال ہے اسے ماننا چاہیے، اعلان کرتا ہوں اپنے پرانے حلقے سے الیکشن لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملکی مفاد کے خلاف ہیں اور جنہوں نے ملٹری تنصیباب پر حملہ کیا ان کے علاوہ باقیوں پر کوئی پابندی نہیں، جب کلین ہوں گے تو وہ الیکشن میں حصہ لیں گے ورنہ سب ایک جیسے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم جب دوسرے ممالک میں جاتے ہیں تو ویزہ لیتے ہیں، جو ملک میں غیر قانونی مقیم ہیں ان کے خلاف ہم بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔