• news

الیکشن کمشن کا بلوچستان کے چار سیکرٹریز کو ہٹانے کا حکم

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے چار سیکرٹریز کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے حکم نامہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیویلپمنٹ ، سیکرٹری سروسز ایس اینڈ جی، سیکرٹری خزانہ بلوچستان اور ہوم سیکرٹری بلوچستان کو ہٹایا جائے۔ الیکشن کمیشن نے نگراں بلوچستان حکومت سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف شفاف منصفانہ انتخابات کے لئے یہ رد و بدل کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن