• news

منشاءبم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ، ایل ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ مقدمے میں منشاءبم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم منشاءبم کو جیل بھجوانے کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے منشاءبم کا جسمانی ریمانڈ ختم کر کے ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ منشاءبم کے خلاف مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔ ملزم منشاءبم جوہر ٹاون کا مشہور زمانہ قبضہ گروپ ہے۔ منشاءبم کے خلاف ایل ڈی اے اسٹیٹ افسر رائے شاہ جہاں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، ایل ڈی اے ٹیم پر قبضہ واگزار کراتے ہوئے منشاءبم اور دیگر نے حملہ کیا، ملزمان نے ایل ڈی اے افسران اور اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

ای پیپر-دی نیشن