• news

کوہاٹ،مسافر کوچ کار سے ٹکرا گئی،دو خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

کوہاٹ(نامہ نگار) کوہاٹ ٹنل کے قریب دو گاڑیوں کے مابین تصادم میں دو خواتین سمیت چار افراد جاںبحق ہوگئے۔جاںبحق ہونے والے افراد کا تعلق بنوں سے بتایا جاتا ہے۔تفصلات کے مطابق ایک موٹر کار نمبر 851 اسلام آباد جو بنوں سے پشاور جارہی تھی۔جب وہ کوہاٹ ٹنل کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والی کوچ نمبر ایل ای ایس 3999 سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ کار میں سوار ایک شخص محنت مزدوری کے لیے بیرون ملک بحرین جا رہا تھا۔جسے دیگر افراد پشاور ائیر پورٹ چھوڑنے جارہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن