• news

ٹرےفک حادثات میں 6 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

قصور+ ننکانہ صاحب+ فاروق آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ٹرےفک حادثات میں 6 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ بقاپورمیں مستوال چونیاں کا رہائشی محمد یحیی بائی پاس کے قریب جارہا تھاکہ تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر چل بسا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ سرگودھا روڈ پر چونگی سٹاپ قصبہ فاروق آباد کے قریب دوڑ لگا کر جانے والی ٹریکٹر ٹرالی نے 6 سالہ طالبہ زینب بی بی کو کچل ڈالا جو موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ۔

ای پیپر-دی نیشن