نوجوان کی نعش برآمد
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ مصطفے آباد کی حدود سے پولیس نے ایک نامعلوم لڑکے کی نعش برآمد کرلی۔بتایا گیا ہے کہ لڑکے کی شناخت عرفان ولد محمد بوٹا کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریبا20/19سالہ ہے اور باڈی پر تشدد کے نشانات بھی نہیں ہیں لواحقین بھی موقع پر پہنچے بتایا ہے کہ نشہ کی زیادتی کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔