استحکام پاکستان پارٹی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے: خالد محمود
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزراءمیاں خالد محمود اور مراد راس نے استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر کا افتتاح کردیا اس موقع پر امجد علی گادھی ، عید محمد خان ،محمداشرف خان ، ندیم لاہوری ودیگربھی موجودتھے اس موقع پر خطاب کرتے سابق صوبائی وزراءمیاں خالد محمود ،مراد راس نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی ہی روشن،خوشحال ،مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے جو اقتدار میںآکر پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کریگی آج ملک جن مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ہٹ دھرمی ،جھوٹی اناء،متکبرانہ سیاست اور غلط معاشی پالیسیوں اور معاہدوں کا نتیجہ ہے ۔