جان لیوا مہنگائی ،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈمیںکرپشن کےخلاف محنت کش احتجاجی جلسہ و جلوس کل نکالیں گے
لاہور (نیوز رپورٹر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام کل بوقت دوپہر ایک بجے فیڈریشن کے دفتر گلبرگ صنعتی علاقہ کے سامنے جان لیوا مہنگائی اشیاءضروریات زندگی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں غیر قانونی طریقے سے ڈیپوٹیشن پر سالوں سے براجمان افسروں کی کھلی کرپشن کے خلاف محنت کش احتجاجی جلسہ اور جلوس نکالیں گے۔