پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ٹیچرزڈے کی مناسبت سے تقریب ،کیک کاٹا
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر میں ٹیچرزڈے کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کے نشو ونما میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طلبہ میں تعلیم کیلئے نئے رجحانات پیدا کریں۔ پی ایچ ای سی اساتذ ہ کیلئے ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹر یٹ کیلئے کروڑوں روپے خرچ کررہا ہے اوراساتذہ کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔ تقریب میں ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی قیادت میں اساتذہ کا وفد بھی شریک ہوا۔ ٹی ایس اے کے وفد سے ملاقات میں ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یو ای ٹی ملک کا مایہ ناز تعلیمی ادارہ ہے۔ یوای ٹی کے گریجوایٹس ملکی اور غیر ملکی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈیمااور انڈسٹریز کے مابین روابط کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوای ٹی کے ذرائع آمدن بڑھانے کی تجاویز بھی دیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نے ڈاکٹر شاہد منیر کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارک باد دی۔ تقریب میں ڈاکٹر نظام الدین ،ڈاکٹر حسن میر شاہ، ڈاکٹرافضل ، ڈاکٹر انجم نسیم صابری ،ڈاکٹر تنویرقاسم اور ڈاکٹر امتیاز شفیق بھی شریک تھے۔تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔