عالمی یوم اساتذہ تقریب،استاد قوم کا محسن خدمات کا جتنا اعتراف کیا جائے کم :مقررین
لاہور(لیڈی رپورٹر) استاد قوم کا محسن اور معمار ہے۔اساتذہ کی خدمات کا جتنا بھی اعتراف کیا جائے کم ہے۔دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اساتذہ کا احترام کرتی ہیں اور ان کے نقوش قدم کی پیروی کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے عالمی یوم اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امان اللہ ملک نے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈاکٹر امجد ثاقب، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ،ڈاکٹر شاہد سرویا اور دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا جہاں تکریم اور احترام استاد کا حق ہے وہاں اس پر معاشرے کی رہنمائی اور قیادت کے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر شاہد سرویا نے بتایا کہ یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے اساتذہ کے عظیم کردار کو خراج تحسین پیش کرسکیں۔