شہریوں کی جان و مال کی حفاظت‘ ہمدردی کےساتھ پیش آنا ہماراوصف :سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت و انکے ساتھ ہمدردی کےساتھ پیش آنا ہماراوصف ہے۔ بائیکس آپ کے حوالے ہیں یہی آپ کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہیں، اس قومی اثاثہ کو عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کیلئے استعما ل کریں اور اپنے روحانیت پر مبنی پیشے کے وقار عزت اور ناموس کیلئے فرائض ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور نے ڈولفن ہیوی بائیکس کی انسپیکشن کے موقع پر کیا۔