• news

نواز شریف پاکستان کی قسمت بدلے گا ، ملک کو عظیم بنائےگا :سیف الملوک کھوکھر

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، سید توصیف شاہ، صبغت اللہ سلطان ماجد ظہور اور نگہت شیخ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف اس ملک کی قسمت بدلے گا اور ملک کو عظیم ملک بنائے گا ۔عمران خان نے نواز شریف اور ان کی بیٹی اور جماعت کے رہنماوں کو جیلوں میں بھجوایا گیا۔سعودی عرب، قطر، چین اور یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کر دئیے گئے۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے تو آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کیا گیا بلکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا تھا ، نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آئے گا تو وہ اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں پیش کرے گا، 21 اکتوبر کو سب نواز شریف کا مینار پاکستان پر استقبال کریں۔ معاشی بحالی پاکستان کی بقا اور سا لمیت کا مسئلہ ہے، سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن