سوسائٹی کو بہترین بنانا اولین ترجیح ہے، ندیم اکرام ورک
لاہور(کامرس رپورٹر) گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوسائٹی کو لاہور کی بہترین سوسائٹی بنانا اولین ترجیح ہے۔ سوسائٹی کو بحریہ ٹاﺅن کے برابر لانے کا جو وعدہ کیا ہے وہ انشاءاللہ ضرور پورا کروں گا، انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں سکیورٹی کا انتظام بہترین ہے، جدید سکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، بہت سارے ترقیاتی کام کروائے ، بہت جلد سوسائٹی میں گیس سپلائی لائن آ جائیگی۔ممبران سوسائٹی نے ندیم اکرم ورک کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی میں ایک نئی روح پھونک دی۔ 14 فروری کو منتخب ہونے والی منیجنگ کمیٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔