• news

شہید کانسٹیبل کی بیٹی کے بطور اعزازی ڈی آئی جی آپریشنز آرڈر

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی سے شہید کانسٹیبل عامر مشتاق کی بیٹی اریبہ عامر نے ا±نکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ سید علی ناصر رضوی نے والہانہ محبت کا اظہارکرتے ہوئے شہیدکی بیٹی کو اعزازی طور پر اپنی نشست اورا سٹک پیش کی۔ اریبہ عامر نے بطور اعزازی ڈی آئی جی آپریشنز آرڈرز بھی دیئے۔پولیس اہلکاروں نے شہید کی بیٹی کو سلیوٹ بھی کیا۔ سید علی ناصر رضوی نے شہید کی بیٹی اریبہ عامر سے ا±س کی سالگرہ پر کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے جدیدلیپ ٹاپ سمیت بیگ ودیگر تحائف بھی دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اریبہ عامر کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہارکیااورا±سے لاہورشہر میں شہداءکوٹے سے پلاٹ دلوانے کا بھی وعدہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن